احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 170 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 170

معراجکے کے لئے روانہ ہوئے تھے اور وہاں پر نہیں پہنچے کسی کو اطلاع نہیں کی اور اس شک کی بناء پر ان صاحب کو کچھ عرصہ پولیس نے اپنی تحویل میں بھی رکھا تھا۔12 مارچ 1983ء کو پولیس نے اب تک اپنی کارگزاری پر سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کی۔اسلم قریشی صاحب کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کیا گیا اور بتایا کہ ان کی بازیابی کے لئے چار ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔پریس کانفرنس میں یہ حیران کن انکشاف کیا گیا کہ اسلم قریشی صاحب نے اپنا پاسپورٹ بنایا تھا اور جب وہ 17 فروری کو گھر سے روانہ ہوئے تو پاسپورٹ اور چار ہزار روپیہ لے کر نکلے تھے۔اب ظاہر ہے کہ معراج کے جانے کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں پڑتی اور پولیس نے اعلان کیا کہ اب تک چالیس افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے جن میں بعض علماء بھی شامل ہیں اور یہ بھی تسلی دلائی کہ چند روز میں اسلم قریشی صاحب کا سراغ مل جائے گا۔امروز 14 مارچ 1983 ء ) اس کے بعد پولیس نے دوسری اہم دریافت یہ کی کہ جب اسلم قریشی صاحب کے گھر کی تلاشی لی تو ان کے گھر سے جماعت احمدیہ کے اشد ترین مخالف مولوی منظور چنیوٹی صاحب کا اسلم قریشی صاحب کے نام خط ملا اور یہ خط سات آٹھ ماہ قبل لکھا گیا تھا۔اس خط میں منظور چنیوٹی صاحب نے انہیں ملک سے باہر بھجوانے کی پیشکش کی تھی۔چٹان 21 تا 28 مارچ 1983 صفحہ 14 تا 16 ) اب تک ظاہر ہونے والے واقعاتی ثبوت یہ ظاہر کر رہے تھے کہ اسلم قریشی صاحب کا اپنا اراردہ ملک سے باہر جانے کا تھا اور وہ گھر سے اس کے لئے رقم اور پاسپورٹ لے کر نکلے تھے اور جماعت احمدیہ کے اشد ترین مخالف نے ، جو کہ اب اسلم قریشی صاحب کے لئے 170