احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 157
اس سلسلہ میں دیگر آیات اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بحث کی تفصیل جانے کے لئے سلسلہ احمدیہ کی مندرجہ ذیل تین کتب کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔1۔اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت۔خطاب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ بر موقع جلسہ سالانہ یو کے 27 جولا ئی 1986ء 2 قتل مرتد۔مصنفہ حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ -3 اسلام میں ارتداد کی سزا۔مصنفہ مکرم روشن دین تنویر صاحب 3۔میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کا انتباہ لیکن اس مرحلہ پر حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کا یہ انتباہ پیش کرنا ضروری ہے جو حضور نے اس خطاب سے قبل فرمایا تھا: حال ہی میں اس ضمن میں مغربی استعمار کے زیر اثر مسلمان قوموں میں بعض ایسے نظریات کو عمدا ایک منصوبے کے تحت فروغ دیا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں یہ جنگ ملکوں ملکوں کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ ہر مسلمان ملک کے اندر ایک خانہ جنگی کی صورت اختیار کر جائے گی۔ان حربوں میں سب سے بڑا حربہ قتل مرتد کا عقیدہ ہے اور وہ تمام اسلامی ممالک جو بالخصوص امریکہ کے زیر نگیں ہیں اور امریکہ کی حمایت علی الاعلان کرتے ہیں اور ان کی سر پرستی میں اپنے نظام حیات کو تشکیل دے رہے ہیں، ان ممالک میں یہ نظریہ بڑی شدت سے اُٹھایا جا رہا ہے اور اس پر وسیع پیمانے پر عملدرآمد کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔اس لئے میں نے آج ضروری سمجھا کہ قتل مرتد کے موضوع پر اسلام کی سچی، حقیقی اور دائمی اور انتہائی حسین تعلیم آپ کے سامنے رکھوں تا کہ جہاں تک آپ کا بس چلے اس انتہائی کر یہہ اور خوفناک سازش کا اپنے اپنے دائرہ کار میں اور اپنی اپنی حدود میں مقابلہ کریں۔“ 157