احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 137
پاکستان آکر مجاہدین کو یقین دلاتے تھے کہ ہمیں معلوم ہے کہ تمہیں خدا پر گہرا ایمان ہے اور تم ضرور کامیاب ہو گے کیونکہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اور سامنے کھڑے ہوئے نام نہاد مجاہدین یہ تقریر سن کر بچوں کی طرح تالیاں پیٹ رہے ہوتے تھے۔یہ تقریر یوٹیوب پر موجود ہے اور ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔اس کا لنک ذیل میں درج کیا جارہا ہے۔(https//www۔youtube۔com/watch v=A9RCFZnWGE0) جیسا کہ یہ ذکر کیا جاچکا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کی تنظیم جو یہ الزام لگا رہی تھی کہ نعوذ باللہ جماعت احمد یہ صرف مغربی استعماری طاقتوں کی حفاظت اور سر پرستی میں کام کر سکتی ہے، وہ خود سعودی عرب کی مالی مدد اور سر پرستی کے تحت کام کر رہی تھی اور اب تک کر رہی ہے۔اور اُس وقت یعنی 1978ء کے آخری نصف میں جب سعودی عرب کو یہ خطرہ ہوا کہ ایک مسلمان ملک ان پر حملہ کر سکتا ہے تو خود سعودی عرب امریکہ کی حفاظت کا مرہون منت تھا۔سابق صدر کا رٹر بیان کرتے ہیں کہ اس وقت امریکہ نے 1978 ء میں اپنی ایئر فورس کے جہاز سعودی عرب میں متعین کئے ہوئے تھے تاکہ اُن کی حفاظت کر سکیں۔اس پس منظر میں رابطہ عالم اسلامی کا جماعت احمدیہ پر یہ الزام مضحکہ خیز تھا۔اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ خود جماعت احمدیہ کے خلاف الزام لگانے والے اپنے لئے مغربی طاقتوں کی حفاظت کے محتاج تھے۔(Keeping Faith, by Jimmy Carter, published by Bantam Books November 1982۔P 559) مذہبی مدرسوں کا کردار چنانچہ مغربی طاقتوں کی سرپرستی میں چلنے والے اس جہاد کے لئے لڑنے والے بھی تو چاہیے تھے اس کا انتظام بھی کیا گیا۔چنانچہ 1970ء کی دہائی کے آخر میں پاکستان میں 137