احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 90
والے زیادہ تر بریگیڈ کمانڈر اس طرح front پر کھڑے ہو کر جنگ کی قیادت کرنے کے عادی نہیں تھے اور یہی وجہ تھی کہ جب پاکستان کے لئے نادر موقع تھا کہ اپنی کامیابی کو اور وسیع کرتا اور Pallanwala پر بھی قبضہ کر لیتا تو وہ اس وقت بریگیڈ کمانڈر جنرل جنجوعہ کی اس ہدایت پر عمل نہ کر سکے کہ فوراً دریا عبور کر کے مزید پیش قدمی شروع کر دو۔اس وقت یہ قبضہ آسانی سے ہوسکتا تھا اور اس کے بعد بھارت اور کشمیر کو ملانے والی سڑک کے راستے میں صرف اکھنور حائل رہ جاتا۔بہر حال یہ دلچسپ بحث ہے۔نیچے حوالے درج کئے جارہے ہیں۔(The Battle of Chamb-1971by Major Agha Hamayun Amin۔http//:www۔defencejournal۔com/sept 99/chamb۔htm۔accessed on 22۔8۔2018) (Indian Army After Independence By Major K۔C۔Praval۔Chapter 1971 operations-case west) (The Report of the Hamoodur Rahman Commission, published by Vanguard, p 213-215) جنرل جنجوعہ کی صلاحیتوں اور جرات کا اعتراف بھارت کے عسکری مؤرخوں نے بھی کیا۔چنانچہ KC Parval لکھتے ہیں : "Major General Iftikhar Khan, the Divisional Commander, showed skill and determination in carrying out his mission۔" (K۔C Praval -Indian Army after Independence-Page۔496) ترجمہ: میجر جنرل افتخار خان ڈویژنل کمانڈر نے اس آپریشن کو چلاتے ہوئے مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا پھر وہ لکھتے ہیں : 90 90