احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 91
"The enemy commander showed commendable flexibility۔Having achieved surprise by using the northern approach, he switched to the south when he found himself firmly checked (page 488) at Mandiala crossings۔" ترجمہ: دشمن کے کمانڈر نے قابل تعریف لچک کا مظاہرہ کیا اور پہلے شمال میں حملہ کر کے حیران کیا اور جب انہیں معلوم ہوا کہ یہاں پر انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے تو انہوں نے وہ حملہ جنوب میں منتقل کر دیا۔الزامات کا معیار اگر جماعت احمدیہ کی طرف سے جماعت کے کسی مخالف گروہ پر الزام لگایا جائے اور یہ الزام لگاتے ہوئے صرف جماعت احمدیہ کی کسی کتاب کا حوالہ دیا جائے تو یقیناً کوئی بھی اسے قبول نہیں کرے گا اور سب کہیں گے کہ یہ تو آپ کی اپنی کتاب کا حوالہ ہے جو آپ نے اپنے مخالف کے خلاف پیش کیا ہے۔آپ کو اگر الزام لگانا ہے تو کوئی اور ثبوت پیش کریں، عقل کی رو سے اس الزام کو ثابت کریں یا کم از کم اس موضوع پر کسی غیر جانبدار معیاری تحقیق کا حوالہ پیش کریں۔اسی طرح جب تاریخی واقعات کے حوالے سے جماعت احمدیہ پر ایسے سنگین الزامات لگائے جا رہے ہوں اور خاص طور پر عدالت کے فیصلہ میں انہیں درج کر کے نفرت انگیزی کی جارہی ہو تو جماعت احمدیہ کے اشد مخالفین کی کتب کے حوالے جو کہ لکھی ہی جماعت احمدیہ کی مخالفت میں گئی تھیں کوئی ثبوت نہیں کہلا سکتیں لیکن اس عدالتی فیصلہ میں صرف ایسی کتب کو نام نہاد ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور جماعت احمدیہ کی مخالفت میں ہمیشہ سے یہی طریق اختیار کیا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کی مخالفت میں لکھی گئی اناپ شناپ تحریروں 91