احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 42 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 42

بات کا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ نعوذ باللہ جماعت احمدیہ کو برطانوی حکومت نے اپنے مقاصد کے لئے کھڑا کیا تھا۔جبکہ جب انگریز یہاں حکمران تھے تو اس بات پر ان سے شکوہ کیا جا رہا تھا کہ ان کی حکومت نے احمدیت کی ترقی کو روکنے کے لئے کوششیں کیوں نہیں کیں؟ کیا مسیح موعود کی پیشگوئی ایک مجوسی نظریہ ہے؟ اس تحریر میں صرف احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس پیشگوئی کوجس کی بنیا د رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور بیان فرمودہ پیشگوئیوں پر ہے سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔علامہ اقبال لکھتے ہیں: Even the phrase 'Promised Messiah' is not a product of Muslim religious consciousness۔It is a bastard expression and has its origin in pre-Islamic Magian outlook۔( Traitors of Islam) an analysis of Qadiani issue ( by Allama Muhammad Iqbal, compiled by Agha Shorish Kashmiri, 1973p 35) ترجمه: مسیح موعود کی اصطلاح بھی اسلامی فکر کا نتیجہ نہیں ہے۔یہ ایسی ناجائز اصطلاح ہے جس کی بنیاد قبل از اسلام مجوسی تصورات پر ہے۔اس پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ اناللہ وانا الیہ راجعون۔) مسیح موعود کا مطلب صرف یہ ہے کہ وہ مسیح جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔“ آنے والے مسیح کے بارے میں کسی کے کوئی بھی عقائد ہوں کیا یہ حقیقت نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار آنے والے مسیح کے بارے میں پیشگوئی فرمائی تھی؟ احادیث کی معتبر ترین کتب میں ی احادیث تواتر سے موجود ہیں۔اور یہ دیکھنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس تاکید زور سے یہ پیشگوئی فرمائی تھی۔صرف ایک مثال درج کی جاتی ہے۔42