احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 131
عالم اسلامی کی شوریٰ میں رہے تھے اور ان سے یہ کتاب بھی رابطہ عالم اسلامی نے مالی مدد دے کر شائع کرائی تھی۔اس سلسلہ میں پاکستان کے معروف صحافی اور مصنف خالد احمد صاحب کی کتاب کا حوالہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ہر مجرم کا ایک طریقہ واردات ہوتا ہے۔کچھ فرق ضرور ہوتا ہے لیکن جب بھی یہ مجرم کوئی واردات کرتا ہے تو اس میں کچھ ایسے پہلو ہوتے ہیں کہ یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ جرم کس نے کیا ہے۔جماعت احمدیہ کے خلاف رابطہ عالم اسلامی نے کس طریق پر نفرت انگیزی کی یہ او پر لکھا جا چکا ہے۔اس کتاب میں شیعہ فرقہ کے خلاف کس طرح نام نہا دفتاویٰ کفر کی بنیاد بنائی گئی۔ذیل میں عقائد اور صحیح اور غلط کی بحث میں پڑے بغیر اس کتاب کے چند حوالے درج کئے جاتے ہیں۔منظور نعمانی صاحب کی کتاب کی معین عبارتیں ملاحظہ کریں 1 ائمہ اور امامت کے پورے سلسلہ پر ایمان لایا جائے جو اثناعشری مذہب کی اساس و بنیاد ہے اور جو عقیدہ توحید اور ختم نبوت کے بالکل منافی ہے۔“ ایرانی انقلاب از منظور نعمانی۔ناشر حاجی عارفین اکیڈمی کراچی دسمبر 1987 صفحہ 291) یہ کتاب پہلے لکھنو (بھارت) میں ایرانی انقلاب ، امام خمینی اور شیعت“ کے نام سے شائع کی گئی تھی۔اور پھر اسی کتابت کے ساتھ پاکستان لا کر نام میں ذرا تبدیلی کے ساتھ شائع کی گئی۔2 - خمینی صاحب صحابہ کرام بالخصوص خلفائے ثلاثہ کے بارے میں انتہائی گھناؤنے اور نا پاک رائے رکھتے ہیں۔وہ ان کے اسلام و ایمان کے بھی منکر ہیں۔“ ایرانی انقلاب از منظور نعمانی۔ناشر حاجی عارفین اکیڈمی کراچی دسمبر 1987 صفحہ 291-292) 3 شیعت اسلام کے اندر سے تخریب کاری اور مسلمانوں میں اختلاف شقاق پیدا 131