اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 414 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 414

414 کر کے اسے تقسیم کیا جائے کیونکہ اسلام تمام انبیاء کی عزت کرنے کی تعلیم دیتا ہے اس لئے ایک احمدی کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرے۔اسی فلم ہی کے تعلق سے ایک تیسرا خطبہ بھی ارشاد فرمایا۔آپ نے اس خطبہ میں 24 مستشرقین کے ایسے حوالے پیش کئے جو انہوں نے آنحضرت صلیم کی سیرت حسنہ سے متاثر ہو کر بیان کئے ہیں۔حضور انور نے اپنے پہلے خطبہ کے حوالہ سے یہ بات بھی بیان فرمائی کہ میں نے وکلاء سے کہا تھا کہ وہ سب مل بیٹھ کر اس بات پر غور کریں کہ اس سلسلہ میں کیا کیا جاسکتا ہے حضور نے فرمایا دوسرے مسلم وکلاء کیا کرتے ہیں اس بات کا تو علم نہیں لیکن پاکستان کے احمدی وکلاء نے اس پر کچھ کام شروع کیا ہے اور بہت سے فیصلے مختلف عدالتوں کے انہوں نے جمع کئے ہیں اور مجھے بھیجے ہیں جنہیں میں نے دوسرے ممالک کے وکلاء کو بھی غور کرنے کے لئے بھیجا ہے وہاں سے بھی رائے آجائے گی اور جو بھی رائے قائم ہو گی پھر اس پر کوئی عملی کا روائی کرنی ہوگی۔الفضل انٹر نیشنل 26 اکتوبر 2012ء) اسی طرح حضور نے فرمایا کہ سلمان رشدی کی کتاب کا جو جواب ارشد احمدی صاحب نے تیار کیا تھا اور شائع کی گئی تھی اب اس میں بھی ایک باب کا اضافہ کر کے اور بعض ترامیم کے ساتھ اسے بھی دوبارہ شائع کرنے کا ارشاد فرمایا۔اسی طرح ایک موقعہ پر آپ نے اخبارات میں مضامین لکھ کر تو بین رسالت کا جواب دینے کی طرف توجہ دلائی۔الغرض یہ مضمون تو ایسا ہے کہ جس قدر بھی بیان کیا جائے وہ کم ہے کوئی ایک موقعہ بھی ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ کسی نے قرآن کی تو بین کی ہو کسی نے رسول پاک صلم کی توہین کی ہو تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فوری طور پر اس کا دفاع نہ کیا ہو۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔آج تک ہم دیکھ رہے ہیں کہ آنحضرت علی اور قرآن کریم پر مخالفین اسلام نہایت