اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 413 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 413

413 چلے جارہے ہیں۔اسی طرح اس فلم کے سپانسر کرنے والے بھی خدا تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ان میں وہ ایک عیسائی پادری بھی شامل ہے جو مختلف وقتوں میں امریکہ میں اپنی سستی شہرت کے لئے قرآن وغیرہ جلانے کی بھی کوشش کرتارہا ہے۔اللَّهُمَّ مَنْ فَهُمْ كُلَّ مُمَنَّقٍ و وَسَيْقُهُم تَسْحِیقَا۔اس میں آپ نے مسلم وکلاء کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ سارے اکٹھے ہو کراس کے خلاف پٹیشن داخل کریں۔اس خطبہ کے بعد آپ نے 28 ستمبر 2012ء کو دوسرا خطبہ ارشاد فرمایا جس میں آپ نے فرمایا کہ اس فلم کی وجہ سے اور مسلمانوں احتجاج کی وجہ سے پوری دنیا میں شور برپا ہوا تو میڈیا کے نمائندے اس سلسلہ میں جماعت کا موقف جاننے کے لئے آئے حضور نے فرمایا کہ آپ ایا کہ اسوہ ہر مسلمان کے لئے قابل تقلید ہے۔مسلمانوں کا ردعمل جو غم وغصہ کا ہے وہ ایک لحاظ سے تو ٹھیک ہے کہ پیدا ہونا چاہئے تھا، گو بعض کا اظہار غلط طور پر ہو رہا ہے۔ہمارے دلوں میں آنحضرت میم کا جو مقام ہے دنیا دار کی نظر اس تک نہیں پہنچ سکتی۔اس لئے دنیا دار کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ کس حد تک اور کس قدر ہمیں ان باتوں سے صدمہ پہنچا ہے۔ایسی حرکتیں دنیا کا امن برباد کرتی ہیں۔حضور نے فرمایا ہمارے دل میں آنحضرت علی کی جس قدر محبت ہے اس کا تو آپ انداز بھی نہیں کر سکتے۔کیا کبھی کوئی شخص کسی کے باپ کو گالی دے وہ اسے برداشت کرے گا؟ آنحضرت علی ایم کا مقام و ان کے نزدیک اس سے بھی کہیں بڑھ کر ہے۔حضور انور نے ایک تو جماعت کو کثرت سے درود پڑھنے کی طرف توجہ دلائی دوسرے آپ نے فرمایا کہ اس خطبہ کی کا پہیاں ہر زبان میں ترجمہ کر کے تقسیم کی جائیں۔اسی طرح لائف آف محمد سب لائبریریوں میں رکھوائی جائیں۔اسی طرح سیمینار اور جلسے منعقد کئے جائیں جن میں غیروں کو بھی بلایا جائے۔اسی طرح امن اور احترام مذہب کے عنوان سے لیف لیٹ تیار