اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 415
415 گھٹیا اور قیق حملے کرتے اور الزام لگاتے ہیں لیکن اسلام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اور آج بھی مسلمانوں میں ایک گروہ ہے اور بڑی تعداد میں ہے جو آپ کی لائی ہوئی شریعت کو اصل حالت میں اپنی زندگیوں پر لاگو کر رہا ہے یا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قیامت تک کے لئے بھیجے گئے ہیں۔اور آپ کی لائی ہوئی شریعت زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔انشاء اللہ۔اور دشمنان اسلام کی کوششیں اور دھمکیاں نہ پہلے اسلام کا کچھ بگاڑ سکی تھیں اب بگاڑ سکتی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں اس کے لئے کافی ہوں۔اپنے بندوں کو ان کے شر کے بد انجام سے ہمیشہ بچاؤں گا۔“ ( خطبات مسرور جلد 7 صفحہ 40) پس تو ہین رسالت کرنے والوں کا جواب قرآنی تعلیم کی روشنی میں اور حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے ارشادات کی روشنی میں اور خلفائے احمدیت کی راہنمائی میں جس طرح جماعت احمد بی دے رہی ہے وہی حقیقی اسلامی تعلیم ہے۔اسلام کسی پر بھی جبر کرنے کی تعلیم نہیں دیتا اور نہ ہی اسلام میں تو بین رسالت کرنے والے کے لئے قتل کی سزا مقرر ہے اسلام آشتی اور امن کا دین ہے، یہ اپنی حسین تعلیمات کی بنیاد پر ساری دنیا میں غالب آئے گا اور اسلام کے غلبہ کو کوئی طا غوطی طاقت نہیں روک سکتی۔