اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 166 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 166

جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے 166 وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَ اللهَ شَيْئاً (ال عمران آیت ۱۴۵) یعنی۔اور جو شخص اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائے وہ اللہ تعالیٰ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔اب اس جگہ بھی دیکھ لیں ایمان سے پلٹ جانے کا ذ کر موجود ہے لیکن مرتد ہو جانے والے کے لئے دنیاوی کوئی بھی سزا مقرر نہیں کی گئی بلکہ یہ بات بیان کی گئی ہے کہ مرتد ہونے والے اگر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ لوگ ایمان سے پھر جانے پر اللہ تعالیٰ کا کوئی نقصان کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے اللہ فرماتا ہے کہ ان کا ارتداد اختیار کر لینا اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا اگر اسلام میں مرتد کی سز اقتل ہوتی تو اس جگہ پر ہی اس کا ذکر ہونا چاہئے تھا لیکن ایسا دکھائی نہیں دیتا۔الغرض قرآن کریم میں ہمیں کسی ایک موقعہ پر بھی مرتد کی سز اقتل دکھائی نہیں دیتی مرتد کی سزا قتل کا عقیدہ قرآن کریم سے قطعاً ثابت نہیں ہے مرتد کو سزا دینا یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اس کا بھی تعلق اخروی زندگی کے ساتھ ہے۔جو لوگ بھی مرتد کی سزا قتل کے قائل ہیں وہ اس عقیدہ کی تائید میں قرآن کی ایک آیت بھی پیش نہیں کر سکتے ایسا عقیدہ رکھنا یہ صرف ان کے ذہن کی اختراع ہے۔