اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 147 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 147

147 شان نزول کے سلسلہ میں جو بات آپ نے بیان کی ہے وہ درست معلوم نہیں ہوتی امام بخاریؒ اور دیگر محدثین نے اس آیت کی شانِ نزول اور بیان فرمائی ہے۔مولانا ابو الاعلیٰ مودودی صاحب نے اس آیت کی جو تشریح بیان فرمائی ہے اس کا شان نزول و ہی بیان فرمایا ہے جس کو امام بخاری نے اپنی صحیح میں بیان کیا ہے۔در اصل اس آیت میں عرب لوگوں کو ان کی بعض غیر مہذب عادات سے روکا گیا ہے۔عرب کے رہنے والے اہل خانہ کی اجازت کے بنا ہی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جایا کرتے تھے اجازت لیکر داخل ہونے کا حکم نازل ہوا۔عورتوں کے پردہ میں رہنے کا حکم ہوا کہ وہ غیر مردوں کے سامنے نہ جایا کریں اور نہ ہی مرد بے محابہ عورتوں کے سامنے جایا کریں۔اس کے ساتھ ہی بنی کی بیویوں سے شادی نہ کرنے کا حکم نازل ہوا جبکہ دوسری آیت میں بھی یہ حکم موجود ہے کہ نبی کی بیویاں تمہاری مائیں ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ حکم بھی نازل ہوا کہ جب تم کسی کے ہاں دعوت پر جاؤ تو کھانا کھانے کے بعد وہاں بیٹھ کر باتیں نہ کرنے لگا کرو کہ اس سے معنی کو تکلیف پہنچتی ہے۔صحیح بخاری میں درج ہے کہ ہم سے محمد بن عبد اللہ قاشی نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے کہا میں نے والد سے سنا وہ کہتے تھے ہم سے ابو مجلز نے بیان کیا انہوں نے انس بن مالک سے انہوں نے کہا جب آنحضرت صلی نے زینب بنت جحش سے نکاح کیا ( تو آپ نے ولیمہ کی دعوت کی ) لوگوں کو بلایا انہوں نے کھانا کھا لیا اور لگے بیٹھ کر باتیں کرنے، آپ گھڑی گھڑی ایسا کرتے جیسے اٹھنا چاہتے ہیں مگر وہ نہ اٹھنا تھا) نہ اٹھے، آخر کو ( مجبور ہو کر ) آپ خود ہی اُٹھ کھڑے ہوئے ، اس وقت جو لوگ اٹھے وہ تو اٹھے پھر بھی تین آدمی بیٹھے ( باتیں کرتے ) رہے آپ جب باہر جا کر پھر اندر آئے دیکھا تو اب بھی وہ تین آدمی بیٹھے ہیں ، اس کے بعد کہیں وہ لوگ اٹھے ( آپ پھر باہر تشریف لے گئے تھے ) انس کہتے ہیں کہ میں نے جا کر آنحضرت