اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 394 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 394

394 انہیں گلی کوچوں میں نکالتے ہیں اور جب عشق محمد صل للہ اسکیم میں مسلمان شہید ہو جاتے ہیں تو پھر ان کے پسماندگان کا کوئی والی وارث نہیں ہوتا۔حضور نے فرمایا جماعت احمد یہ رسول کریم علی تعلیم سے محبت کی بناء پر شہید ہونے والوں کے پسماندگان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔اس پر حضور انور نے ارشاد فرمایا کہ شہید ہونے والے لوگوں کے پسماندگان کا پتہ کیا جائے کہ وہ کس حال میں ہیں۔خاکسار ان دنوں ممبئی ہی میں موجود تھا وہاں ان خاندانوں کو تلاش کیا گیا ان میں سے چار خاندان ایسے تھے کہ جو مدد کے مستحق تھے۔حضور انور کی خدمت میں رپورٹ پیش ہونے پر حضور نے فوری مدد کے طور پر رقم بھجوانے کا انتظام فرمایا جوان خاندانوں کو دی گئی اس کے بعد ایک عرصہ تک جب تک کہ یہ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہو گئے ان کے لئے مخصوص وظیفہ مقرر کیا گیا۔حضور انور نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے مواقع پر مسلمانوں کی طرف ے جس قسم کا رد عمل ظاہر کیا جاتا ہے وہ غیر اسلامی ہے مسلمانوں کو ایسے وقت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اس پر ردعمل اس صورت میں ظاہر ہونا چاہئے جوصحیح اور درست طریق ہے کہ ہم رسول کریم علیہ کی سیرت کے ہر پہلو کو دنیا والوں کر سامنے رکھیں اور آپ کی حسین تعلیم کو دنیا والوں کو بتا ئیں تا ہر شخص رسول کریم ملا لیلی کی اصل اور حقیقی تعلیم سے واقف ہو سکے۔اور ایسی غلط روایات کی بیخ کنی کی جائے جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔اسی طرح اس کتاب کا جواب تیار کیا جانا چاہئے پھر اسے ہر شخص تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔اس کے علاوہ آپ نے فرمایا کی ہمیں چاہئے کہ ہم لوگ رسول کریم ملایم پر کثرت سے درود بھیجیں۔اسی طرح آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں کے اس غلط رد عمل سے جو اختیار کیا گیا ہے اس کتاب کو مزید شہرت حاصل ہوئی ہے۔حضور انور نے جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔