اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 395 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 395

395 پس میں احمدیوں کو اب یتلقین کرتا ہوں کہ صورت حال کے تجزیہ کے نتیجہ میں وہ ایسی مؤثر اور دیر پا کا روائی کریں جو آئندہ نسلوں تک پھیل جائے۔اگلی صدی ، اُس سے اگلی صدی۔اُس سے اگلی صدی۔اب یہ ایک صدی کا معاملہ نہیں ہے۔محمد مصطف مسلم کا سارا زمانہ غلام ہے اپنے پہلے زمانے کے بھی وہ بادشاہ تھے اور آئندہ زمانوں کے بھی وہی بادشاہ ہیں اس لئے ہمیشہ کے لئے جماعت احمد یہ ایسی کوشش میں وقف ہو جائے جس کے نتیجہ میں دشمن کے ہر نا پاک حملے کو ناکام بنایا جائے۔پس میں جماعت کی ان نسلوں کو خصوصیت سے مخاطب ہوں جو ان ملکوں میں پیدا ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔جہاں جہاں بھی احمدی خدا کے فضل سے موجود ہیں اور مقامی طور پر ایسی پرورش انہوں نے پائی ہےاور ایسی تعلیم حاصل کی ہے کہ اس ملک کے اہل زبان شمار کئے جا سکتے ہیں۔ان کو محمد مصطفی علی ملک کے لئے وقف ہو جانا چاہئے اور اس نیت سے ادب اور کلام پر دسترس حاصل کرنی چاہئے اور قادر الکلام بننا چاہئے کہ خود انہی کے ہتھیاروں سے انہی کے انداز سے ہم ان کے متعلق جوابی کاروائی کریں اور اسلام کا دفاع کریں گے اور حضرت محمد مصطفی ملایم کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔“ 66 اسی طرح حضور انور نے اس کتاب کا مکمل جائزہ لینے کے لئے ایک بورڈ بھی قائم کرنے کا اعلان فرمایا۔اس کتاب کا جواب بھی شائع کیا گیا جسے مکرم ارشد احمدی صاحب نے تیار کیا تھا۔( پورے مضمون کے لئے دیکھیں خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 111 تا 132) اسی طرح حضور انور نے جو خطبہ 3 مارچ 1989ء میں ارشاد فرمایا اس میں آپ نے جمات اور مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ سب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ گستاخی کرنے والے کو سزا دینے کا معاملہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے کسی انسان کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ از خود بدلہ لے۔دوسری بات یہ بیان فرمائی کہ اسلام اس بات کی اجازت