اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 393 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 393

393 رسوائے زمانہ سلمان رشدی کی کتاب Satanic Verses پر تبصرہ اور کتاب کا پس منظر رسوائے زمانہ سلمان رشدی نے ایک ناول کی صورت میں ایک کتاب لکھی جس کا نام اس نےSatanic Verses رکھا۔یہ کتاب نہایت ہی غلیظ ، بیہودہ اور اخلاقیات سے گری ہوئی زبان میں لکھی گئی تھی۔حضور انور رحمہ اللہ نے اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی خطبات ارشاد فرمائے جو ایک سیریز کی صورت میں ہیں۔جس میں آپ نے مسلمانوں اور افردا جماعت کی راہنمائی فرمائی۔پھر یہ خطبات کتابی صورت میں الگ سے بھی شائع کئے گئے۔آپ نے بیان فرمایا کہ اس کتاب کی اشاعت کے پس پردہ اسلام کے خلاف ایک سازش کار فرما ہے صرف اس کا رنگ تبدیل کیا گیا ہے۔اس کتاب میں بھی ایسی ہی روایات اور احادیث کا سہارا لیا گیا تھا جن کی کوئی بھی سند موجود نہیں۔اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ اسلام اور رسول کریم الا اللہ کی ہتک کی جائے اس کام کے لئے عیسائی مستشرقین نے اس بار ایک مسلمان کو استعمال کیا ہے جس کا اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔اس کتاب کی اشاعت پر پوری اسلامی دنیا میں سخت غم و غصہ کی فضاء پیدا ہو گئی۔اسی دوران ایران سے آیت اللہ خمینی نے رشدی کے خلاف قتل کا فتویٰ جاری کر دیا۔ہر ملک میں سلمان رشدی کے خلاف جلوس نکالے جانے لگے۔ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے ایک جلوس ممبئی میں بھی نکلا جسے روکنے کے لئے پولیس نے گولی چلائی جس سے آٹھ مسلمان شہید ہوئے۔ان شہید ہونے والے مسلمانوں کو ذکر بھی حضور نے اپنے ایک خطاب میں کیا اور فرمایا کہ علماء رسول کریم علیم سے محبت کا واسطہ دیکر مسلمانوں کو ابھارتے ہیں اور