اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 385 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 385

385 کر دیں دم نہیں لیتے۔تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 257) سن 1957ء کی بات ہے کہ جنوبی بھارت میں ندیب فوٹو پبلیشر کمپنی حیدر آباد دکن کی طرف سے آنحضرت علیم اور آپ کے بعض اصحاب کی فرضی تصاویر شائع کی گئیں اس شرمناک حرکت پر مکرم ناظر صاحب دعوت و تبلیغ قادیان نے فوری نوٹس لیا اور کمپنی کی اس حرکت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے لکھا۔اس قسم کا فرضی فوٹو آنحضرت صلی اللہ کا شائع کرنا اور پھر اس کے لئے نذرانہ طلب کرنا بہت معیوب، قابل اعتراض اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس لگانے کا باعث ہے اور ہم اس کی اشاعت پر سخت نفرت اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔“ تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 733-734) الغرض حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں کوئی ایک واقعہ بھی ایسا بیان نہیں کیا جاسکتا کہ اسلام اور رسول کریم بیا این اپیل پر کسی بھی مخالف اسلام نے حملہ کیا ہو تو اس کا خلیفہ امسیح کی راہنمائی میں جواب نہ دیا گیا ہو۔رسول پاک میلی لی ایم اور اسلام پر ہونے والے ہر حملہ کے موقعہ پر تمام جماعتی اخبارات اس کا جواب دینے اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے کوشاں ہو جاتے اور مخالفین اسلام کو ان کا چہرہ دکھا کر اسلام اور رسول کریم اللہ کا حسین چہرہ دنیا والوں کے سامنے پیش کرتے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جگہ فرماتے ہیں۔”میرے دل میں ایک آگ ہے، ایک جلن ہے، ایک تپش ہے جو مجھے آٹھوں پہر بے قرار رکھتی ہے۔میں اسلام کو اس کی ذلت کے مقام سے اٹھا کر عزت کے مقام تک پہنچانا چاہتا ہوں۔میں پھر محمد رسول اللہ علی کے نام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا چاہتا ہوں۔میں