اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 386 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 386

386 پھر قرآن کریم کی حکومت کو دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہوں۔میں نہیں جانتا کہ یہ کام میری زندگی میں ہو گا یا میرے بعد لیکن میں یہ جانتا ہوں اسلام کی بلند ترین عمارت میں اپنے ہاتھ سے ایک اینٹ لگانا چاہتا ہوں یا اتنی اینٹیں لگانا چاہتا ہوں جتنی انٹیں لگانے کی خدا مجھے توفیق دیدے۔میں اس عظیم الشان عمارت کو کمل کرنا چاہتا ہوں یا اس عمارت کو اتنا اونچا لے جانا چاہتا ہوں جتنا اونچالے جانے کی اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے۔اور میرے جسم کا ہر ذرہ اور میری روح کی ہر طاقت اس کام میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے خرچ ہوگی اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی میرے اس ارادہ میں حائل نہیں ہوگی۔“ (انوار العلوم جلد 19 صفحہ 388)