اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 245
245 بات کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ آج کے دور میں بھی بہت سے لوگ ایسے پائے جاتے ہیں جو خدا کو گالیاں دیتے ہیں جبکہ خدا کو گالی دینا رسول کو گالی دینے سے بھی بڑا جرم ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس گالی کے بدلہ میں انہیں اس دنیا میں کوئی سزا دینے کی وعید نہیں فرمائی بلکہ یہ فرمایا کہ ایسے لوگ جو بھی عمل کرتے ہیں جب یہ ہمارے پاس آئیں گے تو پھر انہیں ان کے اعمال سے آگاہ کیا جائے گا کہ تم لوگ کیسی کیسی باتیں اور عمل کیا کرتے تھے۔قرآن کریم کے حوالہ سے ہم پہلے بھی یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ قرآن کریم اللہ یا اس کے رسول کو گالی دینے والے کو قتل کرنے کا کہیں حکم نہیں دیتا ہاں ایسا کرنے والے کو اللہ کیا سزا دیگا یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔