اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 182
182 کیا ذمی شاتم رسول واجب القتل ہے؟ امام ابن تیمیہ نے ذمی کے بارے میں جو گالی دیکر نقص عہد کرتا ہے اس کے دلائل جو قرآن کریم سے پیش کئے ہیں اس کی پہلی دلیل کے طور پر قرآن کریم کی جو سب سے پہلے آیت پیش کی وہ یہ ہے۔پہلی لیل قاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُقرمُونَ مَا حَرَّمَ اللهُ وَرَسُولَهُ وَلَا يَدِينُونَ دِينَ الْحَقِي مِنَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَن يَدِوَهُمْ صَغِرُوْنَ (التوبة آیت ۲۹ ) یعنی X جولوگ اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور نہ یوم آخرت پر اور نہ اسے جسے اللہ اور رسول نے حرام قرادیا ہے حرام قرار دیتے ہیں اور نہ سچے دین کو اختیار کرتے ہیں۔یعنی وہ لوگ جن کو کتاب دی گئی ہے ان سے جنگ کرو جب تک کہ وہ اپنی مرضی سے جزیہ ادا نہ کریں اور وہ تمہارے ماتحت نہ آجائیں۔آپ فرماتے ہیں کہ اس آیت کریمہ میں ہمیں اہل کتاب سے لڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہاں تک کہ وہ ذلیل ہو کر جزیہ ادا کریں۔ان کے قتل سے اس وقت تک رکنا جائز نہیں جب تک وہ ذلیل ورسوا ہو کر جزیہ ادا نہ کریں۔“ نیز لکھا ہے دو ” جب ان سے لڑنا ہم پر واجب ہے تاوقتیکہ وہ ذلیل ہوں اور وہ ذلیل نہیں ہیں تو ہم ان