اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 154 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 154

154 بتائیں کہ کیا دنیا میں امن قائم رہ سکتا ہے؟ اور کیا ایسی صورت میں کوئی کسی دوسرے مذہب کو جسے وہ پسند کرتا ہے تسلیم کر سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔اگر علماء اسلام مرتد کی سز اقتل تسلیم کرتے ہیں تو پھر دیگر مذاہب والوں کو بھی یہ حق دینا ہوگا جبکہ یہ عقل کے بالکل خلاف ہے۔پھر یہی اصول بین المذہب بھی چلے گا کہ اسلام میں یا دیگر مذاہب میں جس قدر بھی فرقے پائے جاتے ہیں ایک فرقہ سے دوسرے فرقہ میں جانے پر بھی یہی اصول قائم رہے گا مثلاً جب بھی کوئی اہلحدیث بریلوی فرقہ میں داخل ہوگا تو اسے بھی مرتد سمجھا جائے گا بلکہ سمجھا جاتا ہے تو کیا اہل حدیث کو یہ حق ہوگا کہ وہ اسے قتل کردیں؟ کیا یہ اسلام ہوسکتا ہے کیا یہ اسلامی تعلیم ہو سکتی ہے ہر گز نہیں۔اسلام تو ایک عالمی دین ہے اس کی تعلیم امن بخش ہے اور دین کے بارے میں اسلام کسی بھی قسم کے جبر کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ لا احتراقا فی الدین کی تعلیم دیتا ہے۔