اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 123 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 123

123 66 کیا شاتم رسول کا فر ہو جاتا ہے اور اس کی سزا قتل ہے؟ جیسا کہ خاکسار گزشتہ صفحات میں اختصار سے اس بات کا ذکر کر آیا تھا کہ علماء اسلام نے شاتم رسول کی سزا قتل کے حوالہ سے تین باتوں کو اپنی بحث میں اٹھایا ہے۔ان میں سے ایک تو مرتد کا معاملہ تھا جس پر گزشتہ صفحات میں تفصیل پیش کر دی گئی ہے اور دوسری بحث اس عنوان کے تحت کی گئی ہے کہ گستاخ رسول یا شاتم رسول “ کیا گستاخی کرنے یا سب و شتم کرنے کے نتیجہ میں کوئی انسان کا فر ہو جاتا ہے۔اس لئے ایسے کافر کا قتل کر دینا چاہیئے۔اس نظریہ کے مطابق امام ابن تیمیہ نے ایک عنوان باندھا ہے شاتم رسول کافر ہے“ اس عنوان کے تحت قرآن کریم کی ان آیات کو بیان کیا ہے جن سے شاتم رسول کی سز اقتل ٹھہرانے کی کوشش کی ہے اور دلیل اس طرح لی ہے کہ شاتم رسول کرنے والا چونکہ کافر ہوجاتا ہے اس لئے اس کو قتل کرنا جائز ہے۔یہ ایک الگ بات ہے کہ کافر کو قتل کرنے کی دلیل کہاں سے لائیں گے جس کی قرآن قطعاً اجازت نہیں دیتا۔خیر اس عنوان کے تحت قرآن کریم کی جو آیت سب سے پہلے پیش کی ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے جو کہ یہ ہے۔رح ومِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِي وَيَقُولُونَ هُوَ أكن ، قُل أذن خَيْرٍ لَّكُم يُؤْمِنُ بِاللهِ وَ يُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيم (سورت الشو به آیت (۶) یعنی۔اور ان میں سے بعض ایسے (منافق) بھی ہیں جو نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو ( کان ہی ) کان ہے تو کہہ دے کہ وہ تمہارے لئے بھلائی سننے کے کان رکھتا ہے وہ اللہ پر ایمان لاتا ہے اور جو تم میں سے مومن ہوں اُن کے وعدوں) پر ( بھی ) یقین رکھتا ہے اور مومنوں کے لئے رحمت کا موجب ہے اور وہ لوگ جو اللہ کے رسول کو دکھ پہنچاتے ہیں ان لے