اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 122
122 ایک دوسری کو گستاخ رسول صلی ٹھہراتے رہتے ہیں اگر ان علماء کے فتوؤں پر چلا جائے تو تعزیرات پاکستان کی اس کلاز سے سزائے موت پانے سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔کیوں کہ کسی کے بھی کسی بھی قول یا تحریر کو گستاخ رسول میم کی شق کے نیچے لا کر کسی کو بھی سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی اسلام میں اور قرآن میں توہین رسالت کرنے والے یا شاتم رسول کی سزا موت اور قتل ہی مقرر ہے اس بات پر بڑی گہرائی سے غور کرنے کی ضرورت ہے اور مصنفین کتب نے اپنے مؤقف کی تائید میں جن قرآنی آیات کو پیش کیا ہے ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا قرآن کریم واقعی ان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے یا پھر زورزبر دستی سے اپنا خیال اس میں داخل کیا گیا ہے۔چونکہ علماء نے امام ابن تیمیہ کی کتاب "الصارم المسلول علی شاتم الرسول“ کو بنیاد بنایا ہے اور اکثر حوالے اسی کتاب سے پیش کئے ہیں تو آپ نے قرآن کریم کی جن آیات سے استدلال کیا ہے ان کو پیش کر کے ان پر غور کرنا ضروری خیال کرتا ہوں اس کے علاوہ بھی دیگر کتب میں جن قرآنی آیات سے استدلال کیا گیا ہے ان پر بھی غور کیا جائے گا۔وباللہ التوفیق