اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 370 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 370

370 اور تحقیقی خوش اسلوبی سے دئے ہیں اور نبوت سرور انبیاء اور ضرورت قرآن مجید کو عمدہ طرز سے تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 116) ثابت کیا ہے۔“ تصدیق براہین احمدیہ کی تصنیف و اشاعت جیسا کہ پہلے بھی لکھا جا چکا ہے کہ اسلام پر اگر ایک طرف عیسائی حملہ آور تھے تو دوسری طرف آریوں کی کھلیوں سے بھی اسلام کے خلاف زیرا گلا جار ہاتھے ایک طرف جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کا مقابلہ کر رہے تھے وہیں آپ نے حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی تصدیق براہین احمدیہ کی تحریک فرمائی۔آپ نے فرمایا آج ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک جان کی طرح ہورہے ہیں اور اسلام کو صدمہ پہنچانے کے لئے بہت زور لگا رہے ہیں میرے نزدیک آج جو شخص میدان میں آتا ہے اور 66 اعلائے کلمتہ الاسلام کے لئے فکر میں ہے وہ پیغمبروں کا کام کرتا ہے۔“ انجمن دیا نند کھنڈن سجادہلی کی معاونت ( مکتوبات احمد جلد 2 صفحہ 43) حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے دور خلافت میں دہلی اور اس کے ارد گرد آریہ سماج والوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک فتنہ کھڑا کر دیا۔اس وقت جماعت احمدیہ کے نامورممبر حضرت میر قاسم علی صاحب نے ان دشمنان اسلام کا تحریری اور تقریری دفاع کرنے کی غرض سے اپنے آپ کو وقف کر دیا اور وہاں ایک انجمن دیانند مت کھنڈن سمجھا“ کے نام سے قائم فرمائی۔اس انجمن نے آریوں کی زہریلی کھلیوں کو توڑنے کا زبردست کام کیا جس سے مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول نے اس انجمن کے لئے اپنی جیب سے یکصد روپے عنایت فرمائے۔( تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 302)