اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 371
371 کتاب نورالدین کی تصنیف 66 عبدالغفور نامی ایک شخص نے جس نے اسلام کو خیر آباد کہہ کر آر یہ دھرم اختیار کرتے ہوئے اپنا نام دھرم پال رکھ لیا تھا اس نے اسلام کے خلاف ایک کتاب ” ترک اسلام کے نام سے لکھی۔اسلام پر اعتراضات کرتے ہوئے اس کتاب میں اس نے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی کہ نعوذ باللہ اسلام دنیا کا سب سے بڑامذہب ہے۔حضرت مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ایک کتاب لکھی جس کا نام آپ نے ”نورالدین تجویز فرمایا، اس میں اعتراضات کے جواجات کے ساتھ ساتھ اسلام کی خوبیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔حضرت مولوی صاحب نے خوابوں اور رڈیا کی بنا پر اس کی خوب تشہیر فرمائی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کے خلاف اٹھنے والا فتنہ دب گیا اور دھرم پال پر اس کتاب کا اتنا اثر ہوا کہ وہ پھر سے مسلمان ہو گیا اور اسلام کی تعریف کرنے لگا اور اس نے اپنی کتاب جواس نے اسلام کے خلاف لکھی تھی وہ بھی اپنے ہاتھ سے جلا دی۔مسیحی لیکچروں کے جواب میں اسلامی لیکچرز تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 164-165) سن 1909ء کے آخر میں عیسائیوں نے فورمین کالج میں مسلمانوں کے خلاف تقریروں کاسلسلہ شروع کیا اس پر حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے 5 نومبر 1909ء کو یہ اعلان فرمایا کہ ہم بھی لاہور میں اسلامی لیکچروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔چنانچہ 29 دسمبر 1909ء تا میکم جنوری 1910ء چار روز احمد یہ بلڈنگ لاہور میں جوابی لیکچر ز ہوئے جس میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے نجات کے موضوع پر مدلل لیکچر بھی شامل ہیں۔