اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 366 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 366

366 الحاج حضرت حکیم مولوی نورالدین بھیروی خلیفه امسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ کا تو بین رسالت پر حملوں کا جواب الحاج حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب بھیرہ کے رہنے والے تھے اس لئے آپ کے نام کے ساتھ بھیروی آتا ہے۔چھوٹی عمر ہی سے آپ کو دینی تعلیم کا بے حد شوق تھا آپ ہمیشہ ذی علم اساتذہ کی تلاش میں رہتے۔علم کے حصول کے لئے آپ نے دور دراز کے سفر بھی اختیار کئے اس کی بدولت آپ کا شمار بڑے عالموں میں ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی آپ حاذق حکیم بھی تھے۔آپ کو بھی اسلام اور حضرت محمد مصطفی بیام سے بے پناہ محبت تھی۔آپ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ رابطہ کس طرح سے ہوا اس کا ایک واقعہ یوں بیان ہوا ہے کہ آپ جب جموں میں ملازمت کرتے تھے تو ایک شخص جناب شیخ رکن الدین صاحب نے ( جو خود بھی جموں ہی میں کسی جگہ ملازمت کرتے تھے) آپ کو بتایا کہ گورداسپور کے ایک گاؤں قادیان میں ایک شخص مرزا غلام احمد نے اسلام کی حمایت میں رسالے اور کتب لکھی ہیں۔اس پر حضرت مولوی نورالدین صاحب نے جو خود بھی اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد صل علیم سے دلی پیار رکھتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو خط لکھ کر کتابیں منگوائیں اور ان کا مطالعہ کیا۔انہیں دنوں میں کشمیر ہی کے ایک تعلیم یافتہ مسلمان افسر کے ساتھ ختم نبوت کے عنوان پر ایک مباحثہ بھی ہوا۔اسی دوران حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اشتہار آپ کو ملاجس میں آپ نے دعوی ماموریت کے بعد نشان نمائی کی عالمگیر دعوت دی تھی اور یہ اشتہار آپ نے ایشیا، یورپ اور امریکہ کے تمام مذہبی عمائدین اور منکرین کو بھیجا تھا۔اس اشتہار کے ملنے پر ہی آپ جموں سے قادیان کے لئے روانہ ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے