اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 365
365 ( آئینہ کمالات اسلام ترجمه عربی عبارت روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 15) قارئین ! یہ وہ درد تھا جو تو بین رسالت کرنے والوں سے آپ کو پہنچتا اور آپ نے ایسے لوگوں کی توہین کا جواب قرآن کریم کے اسلوب اور رسول کریم مسلم کی سنت کے مطابق دیا اور ہر میدان میں انہیں چیلنج کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو بین کرنے والوں کا مقابلہ کر کے انہیں ہر میدان میں شکست فاش دیکر مسلمانوں کو سمجھا دیا کہ آئندہ جب بھی کوئی بد باطن دریدہ دہن اور عقل کا اندھا ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے عالم کے خلاف زبان درازی کرے تو کیسے جواب دیا جانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے نظام خلافت قائم فرما کر قیامت تک کے لئے اسلام کے گرد ایک حصار قائم کر دی ہے اس لئے جب بھی کوئی اسلام پر حملہ آور ہوتا ہے تو خلفاء احمدیت اسی قرآنی اصول پر قائم رہتے ہوئے تو بین رسالت کرنے والوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور ساری جماعت کو انہیں اسلوب پر قائم رہتے ہوئے دفاع اسلام کی تلقین کرتے ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس طریق سے تو بین رسالت کرنے والوں کا مقابلہ کیا، اور غیروں کا بھی آپ کی عظیم الشان کامیابیوں کا ذکر کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہی وہ اصول اور اسلوب ہیں جن کے ذریعہ اسلام اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔اور یہی وہ اسلوب ہیں جن پر چل کر اسلام دیگر ادیان پر غلبہ حاصل کرسکتا ہے۔