اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 367 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 367

367 آپ کو وہ بصیرت عطا فرمائی تھی کہ پہلی نظر ہی میں آپ نے اس فرستادہ کو پہچان لیا کہ یہ وہی وجود ہے جس کی انتظار میں لاکھوں انسان اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔پھر آپ پر ایسے۔فدا ہوئے کہ اپنا سب کچھ آپ پر قربان کر دیا۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دل اپنے آقا حضرت محمد مصطف علی ایم پر فدا تھا آپ کے دل سے بھی اسی طرح فدائیت کی چشمے پھوٹتے تھے۔توہین رسالت کرنے والوں سے جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دل چھلنی ہوتا تھا اسی طرح آپ بھی بے تاب ہو جاتے تھے۔آپ کی ایک دعا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے۔آپ نے یہ دعا کی کہ۔الہی اسلام پر بڑا تبر چل رہا ہے مسلمان اول توست ہیں۔پھر دین سے بے خبر ہیں۔اسلام و قرآن اور نبی کریم علی الیہ سے بے خبر ہیں۔تو ان میں ایسا آدمی پیدا کرجس میں قوت جاذبہ ہو وہ کاہل دست نہ ہو۔ہمت بلند رکھتا ہو ، با وجود ان باتوں کے وہ کمال استقلال رکھتا ہو۔دعاؤں کا مانگنے والا ہو، تیری تمام رضاؤں یا اکثر کو پورا کیا ہو۔قرآن وحدیث سے باخبر ہو پھر اس کو ایک جماعت بخش اور وہ جماعت ایسی ہو جو نفاق سے پاک ہو، تباغض ان میں نہ ہو۔اس جماعت کے لوگوں میں بھی جذب، ہمت اور استقلال ہو ، قرآن وحدیث سے واقف ہوں اور ان پر عامل ہوں اور دعاؤں کے مانگنے والے ہوں۔ابتلاء توضرور آویں گے، ابتلاؤں میں ان کو ثابت قدمی عنایت فرما اور ان کو ایسے ابتلاء نہ آویں جو ان کی طاقت سے باہر ہوں۔تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 444) آمین اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ اس دور میں اسلام پر عیسائیوں اور آریوں کی طرف سے شدید حملے ہو رہے تھے۔اور علمائے اسلام اس بات کی ضرورت محسوس کر رہے تھے کہ ان حملوں کے جواب کے لئے مسلمانوں کی ایک مشترکہ انجمن ہونی چاہئے۔جس کے ذریعہ اسلامی