اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 247 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 247

247 نے بڑے ہو کر اپنے باپ سے بھی بڑھ کر رتبہ حاصل کیا۔حتی کہ اسے حیثیت حاصل ہو گئی کہ تمام عرب کے یہودی اسے گو یا اپنا سردار سمجھنے لگ گئے۔کعب ایک وجیہہ اور شکیل شخص ہونے کے علاوہ ایک قادر الکلام شاعر اور ایک نہایت دولتمند آدمی تھا اور ہمیشہ اپنی قوم کے علماء اور دوسرے ذی اثر لوگوں کو اپنی مالی فیاضی سے اپنے ہاتھ کے نیچے رکھتا تھا ( زرقانی ) مگر اخلاقی نقطۂ نگاہ سے وہ ایک نہایت گندے اخلاق کا آدمی تھا اور خفیہ چالوں اور ریشہ دوانیوں کے فن میں اسے کمال حاصل تھا۔( بحوالہ سیرت خاتم النبیین صفحه ۴۶۶ و ۴۶۷) مولانا اکبر نجیب آبادی تحریر فرماتے ہیں ”یہودیوں کو چونکہ مسلمانوں کی ترقی دل سے نا پسند تھی لہذا وہ قریش کی ہمدردی اور مسلمانوں کی بربادی کے لئے برابر کوشاں رہے۔اب جنگ بدر کے بعد ان کی عداوت مسلمانوں کے ساتھ اور بھی بڑھ گئی اور آتش حسد میں جل کر وہ کہاب بن گئے۔چنانچہ جب بدر ے فتح کی خوش خبری لے کر حضرت زید بن حارث مدینہ پہنچے ہیں تو کعب بن اشرف نامی ایک یہودی نے اس خبر کو سن کر حضرت زید سے کہا کہ تیرا برا ہو، مکہ والے لوگوں کے بادشاہ اور اشراف عرب ہیں۔اگرمحمد (صلعم) نے ان لوگوں پر فتح پائی ہے تو پھر اس زمین پر رہنے کا کوئی لطف باقی نہیں رہا۔جب اس خبر کی خوب تصدیق ہو گئی تو کعب بن اشرف مدینہ چھوڑ کر مکہ کی جانب چلا گیا۔مکہ میں جا کر اس نے مقتولین بدر کے نوحے لکھنے اور سنانے شروع کئے۔اور چند روز تک اپنے اشعار سنا سنا کر اہل مکہ کی آتش انتقام کے بھڑکانے میں مصروف رہا۔پھر مدینہ آ کر مسلمانوں کی ہجو میں اشعار لکھتا اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتا رہا۔‘۔۔۔۔”اس نے اب علانیہ مسلمان عورتوں کے نام عشقیہ اشعار میں استعمال کرنے شروع