اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 168 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 168

168 بات صاف کرتے کہ قرآن کریم کی ان ھدایات اور احکامات کا تعلق زقی کے ساتھ ہے۔اور پھر اس دور میں تو عوام الناس کو اس بات کا بھی علم نہیں کہ ذقی ہوتا کون ہے زقی کسے کہا جاتا ہے ، اس کے مسلمانوں پر کیا حقوق ہیں اور مسلمانوں کے ان پر کیا حقوق ہیں؟ اگر یہ ساری باتیں بیان کردی جاتیں تو اسلام کی ایک حسین تعلیم ابھر کر سامنے آجاتی۔لیکن جوطریق علماء نے اختیار کیااس سے تو غیروں کے نزدیک اسلام پر ایک قشقہ لگا ہے اور اسلام کی عدل وانصاف کی تعلیم کو ظلم وزیادتی اور جبر کی تعلیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ہمارا کام ہے کہ ہم غیروں کے سامنے اسلام کی حقیقی اور حق و انصاف پر مبنی اور پر امن تعلیم پیش کریں تا کہ لوگ اسلام کے حسن کو دیکھ کر اسے خوش دلی سے قبول کریں۔امام ابن تیمیہ نے ذمی کی جو بحث اٹھائی ہے اس سلسلہ میں کسی قدر اختصار سے وضاحت پیش کرنا ضروری خیال کرتا ہوں تا کہ ہر شخص یہ سمجھ سکے کہ زنی کون ہوتا ہے اور کوئی شخص ذمی کب کہلا تا ہے اور اس کے حقوق کیا ہیں اور مسلمانوں کے ان پر کیا حقوق ہیں؟