اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 169 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 169

169 زمی کون؟ قبل اس کے کہ بات کو آگے بڑھایا جائے اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ امام ابن تیمیہ نے ذمی کے بارے میں جو اس قدر لمبی چوڑی بحث کی ہے آخر یہ زقی ہے کیا اور کسے ذمی کہا جاتا ہے اور کوئی ذھی کس صورت میں اور کون بنتا ہے؟ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ذمی کا تعلق خاص اسلامی مملکت سے ہے۔جہاں پورے طور پر اسلامی تعلیمات کا نفاذ ہوتا ہو۔دیکھا جائے تو آج کے دور میں دنیا کا کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں جہاں اسلامی نظام پوری طرح سے نافذ ہو۔عرف عام میں اس وقت بھی بہت سے ممالک کو اسلامی ملک کہا جاتا ہے لیکن ہر ملک میں اس وقت پوری طرح سے یا جزوی طور پر جمہوری نظام قائم ہے۔آغاز اسلام میں جو نظام حکومت قائم ہوا وہ مکمل طور پر اسلامی نظام تھا جس میں تمام امور قرآن و سنت کی روشنی میں نافذ العمل تھے لیکن آج کے دور میں وہ اسلامی نظام حکومت کسی جگہ بھی دکھائی نہیں دیتا۔اس لئے اس دور میں زخمی کی بحث ہی بے مقصد دکھائی دیتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دور میں کسی بھی ملک میں کسی کو بھی آپ ذقی کے زمرہ میں شمار نہیں کر سکتے۔آنحضرتعلیم نے جب دنیا والوں کو توحید کا پیغام دیا تو آپ صلم کی شدید مخالفت شروع ہوئی۔آپ کو بہت دکھ دئے گئے اور تکالیف پہنچائی گئیں۔آپ پر ایمان لانے والے بھی اس سے محفوظ نہ تھے۔حتی کہ آپ کو مکہ سے ہجرت کرنی پڑی اور آپ مدینہ تشریف لے گئے۔اس پر کفار مکہ نے آپ اور آپ کے ماننے والوں پر جنگ مسلط کر دی جس پر اللہ تعالی نے آنحضرت علی ایم کو دفاعی جنگ کی اجازت دی جس کا ذکر قرآن کریم کی سورت حج آیت نمبر ۴۰ میں موجود ہے کہ وہ لوگ جن سے ( بلا وجہ ) جنگ کی جارہی ہے ان کو بھی جنگ کرنے