اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 139
139 بھی پیار ہوتا ہے مگر جب کوئی بچہ بیمار ہو جائے تو پیار بڑھ جایا کرتا ہے، کم تو نہیں ہو جایا کرتا۔اس بچے کی بات آپ کو یاد نہیں جسے خیال آیا تھا کہ میری ماں مجھ سے شاید پیار کم کرنے لگی ہے۔چنانچہ ایک کرسی پر کھڑے ہو کر اس نے اس طرح اپنا زاویہ بدلا کہ اس کا بیلنس بگڑ گیا اور وہ جان بوجھ کر زمین پر گر گیا۔ماں دوڑ کر آئی اور کہا: بیٹا! کیا بات ہوئی؟ اس نے کہا: کچھ بھی نہیں۔میں تو صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آپ کو مجھ سے پیار ہے بھی کہ نہیں۔پس اے پاکستان، عزیز وطن ! خدا کی قسم ہمیں تجھ سے پیار ہے۔تو ظلموں میں بڑھ رہا ہے تو یہ پیار اور بھی بڑھ گیا ہے تا کہ تجھے ہلاکت سے بچالے۔اور وہ سارے احمدی بھی جن تک تیری سرزمین میں پیدا ہونے والوں نے پیغام حق پہنچایا تھا ، وہ بھی تیرے ممنون احسان رہیں گے، اس لئے وہ بھی تیرے لئے دعا کرتے رہیں گے۔پس سب سے بڑھ کر پاکستان کو دعاؤں میں یاد رکھیں اور پھر سارے عالم اسلام کو بھی جس کے خلاف شدید عالمی سازشیں پنپ رہی ہیں، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔سارے بنی نوع انسان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔پاکستانی احمدیوں کو جو طرح طرح کے مصائب اور دکھ جھیل رہے ہیں ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اور جنہوں نے قید و بند کی صعوبتیں نہیں بھی اٹھائیں وہ بھی انتہائی کرب کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ایسا شدید ظلم ان پر ہورہا ہے اور اس طرح ان کے بنیادی حق چھینے گئے ہیں کہ ان کی زندگی بے چین اور بے قرار ہو چکی ہے۔نہ ان کے دن کا چین رہا ہے، نہ ان کی راتوں کا چین رہا ہے۔ان سب کے لئے بھی دعائیں کریں۔پھر یہاں کے مقامی باشندوں کے لئے جنہوں نے جلسہ پر آنے والوں کی مہمان نوازی