اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 140 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 140

140 کی ہے، ان کے لئے بھی دعائیں کریں۔ان کے لئے بھی دعائیں کریں جو شامل ہوئے اور ان کے لئے بھی جو شامل نہیں ہو سکے خصوصا انہیں بھی یاد رکھیں جو شامل ہونے کے لئے آ رہے تھے مگر کراچی میں قید کر لیے گئے ، اس جرم میں کہ انہوں نے اپنے ساتھ کچھ دینی کتب اٹھائی ہوئی تھیں۔ان سب کے لئے دعا کریں۔پھر بنی نوع انسان کی عمومی بہبود کے لئے دعائیں کریں۔جنگیں بڑی بلا ہوتی ہیں اور جتنا زیادہ انسان ترقی کرتا چلا جائے اتنی ہی زیادہ اس کی جنگیں بھیانک ہوتی چلی جاتی ہیں۔تہذیب کے کوئی تقاضے پھر جنگ میں ظلم اور سفا کی سے اس انسان کو نہیں روک سکتے جس کی تہذیب سطحی ہو اور اس کی گہری بنیاد ا انسانیت اور مذہب میں نہ ہو۔ہم بار بار یہ نظارہ دیکھ چکے ہیں کہ نہایت مہذب کہلانے والی قوموں نے بھی جنگ کے دوران انتہائی سفا کی اور ظلم کا ثبوت دیا ہے۔عیسائی نے عیسائی کے خلاف انتہائی ظلم کئے ہیں، یہاں تک کہ اشتراکی نے اشترا کی کے خلاف انتہائی ظلم کئے ہیں۔ان کی تہذیبیں سطحی تھیں۔بظا ہر نظر آنے والی ایک ملمع کاری تھی۔گہری انسانیت موجود نہیں تھی۔مذہب کی پوری حقیقت سے یہ لوگ آشنا نہیں تھے۔آج اس سے بھی بدتر حال ہو چکا ہے۔پس کل کی جنگ گزرے ہوئے کل کی جنگ سے زیادہ بھیانک اور زیادہ شدید اور زیادہ خطرناک ہوگی۔اس لئے یہ دعا ئیں بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ اس بلا کو ٹال دے اور ان کجیوں کو دور فرمائے جو بالآخر جنگ پر منتج ہو جایا کرتی ہیں۔غریبوں کے لئے دعا کریں۔مفلوک الحالوں کے لئے دعا کریں۔بیواؤں کیلئے دعا کریں۔یتیموں کے لئے دعا کریں۔ہر قسم کے دکھ اٹھانے والے فاقہ زدوں کے لئے دعا کریں۔غریب ملکوں کے لئے دعا کریں۔سود کی چکی میں پیسے جانے