اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 138 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 138

138 سے ظالم بستی اس وقت بھی اس دعا کے نتیجہ میں ہدایت پر قائم رہی۔پس امر واقعہ یہ ہے کہ یہ درست ہے کہ باقی عرب اور باقی دنیا میں بھی اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے طفیل ہی پھیلا ہے مگر جہاں دعائیں مرکوز ہو جائیں جہاں نگاہ کے سامنے ایک چہرہ نظر آ جائے اور اسے سامنے رکھ کر دعا کی جائے وہ دعا اور طرح کے رنگ دکھاتی ہے اور طرح کے اثر دکھاتی ہے۔ورنہ عمومی دعا تو ہر ایک کے لئے انسان کرتا ہی ہے۔کیوں نظر میں آ جاتا ہے؟ کیوں نظر کے سامنے آ کر چاہتا ہے کہ میں کسی بزرگ سے دعا کرواؤں؟ پس وہ ہستی اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں اس طرح جمی ہوئی تھی اور درد کا ایک ایسا خاص وقت تھا کہ اس دعا نے طائف کی بستی کے حق میں وہ جو ہر دکھائے کہ جن سے بعض دوسرے بدقسمت علاقے محروم رہ گئے۔پس دعائیں کرو۔پاکستان کے لئے بھی دعائیں کرو کیونکہ سب سے زیادہ محبت ہمیں پاکستان سے صرف اس لئے نہیں کہ وہ ہمارا یعنی پاکستان سے آنے والوں کا وطن ہے بلکہ جیسا کہ میں نے بارہا توجہ دلائی ہے یہ ایک ایسا ملک ہے جو خالصہ اسلام کے نام پر لیا گیا اور آج اسے خالصہ اسلام کی بیخ کنی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔یہ ایک ہی ملک ہے ساری دنیا میں جو کلمے کے نام پر وجود میں آیا تھا اور یہ ایک ہی بد بخت ملک ہے جو کلے کو مٹانے کے در پے ہے۔یہاں سازشیں چل رہی ہیں عالم اسلام کے خلاف، یہاں ہر وہ حرکت کی جا رہی ہے جو ساری دنیا میں اسلام کو بدنام کر دے۔پس چونکہ آغاز میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور خدا کے نام پر یہ ملک جیتا گیا اس لئے ہماری وہ محبت بہرحال قائم رہے گی۔اس ملک کے برعکس استعمال پر ہمارا دل لازماً زیادہ کڑھے گا۔عام صحت مند بچوں سے