اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 4 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 4

4 مسلمان اور مرتد کی تعریف قتل مرتد کے عقیدہ پر تفصیلی بحث سے پہلے یہ ضروری ہے کہ دو بنیادی اصطلاحوں کی تعریف کی جائے ، مسلمان کون ہے؟ اور مرتد کسے کہتے ہیں اور مرتد کیسے بنتا ہے؟ اس پہلو سے جب میں نے نظر دوڑائی تو مجھے اس عدالت کی کارروائی کا خیال آیا جو جسٹس منیر اور جسٹس کیانی کی قیادت میں ۱۹۵۳ء میں پاکستان میں ہونے والے فسادات کی چھان بین کے لئے مقرر کی گئی تھی۔ان دونوں فاضل ججوں نے نہایت گہری چھان بین کی اور تمام فرقوں کے علماء بلکہ ہر فرقے کے کئی کئی علماء کو کھلی دعوت دی اور ان سے مدد کی درخواست کی کہ ہم ان دو مسائل کو سمجھنا چاہتے ہیں، اس لئے آپ ہمیں بتائیں کہ اسلام کی تعریف کیا ہے؟ مسلمان کس کو کہتے ہیں؟ ان فاضل جوں نے یہ بات خوب کھول دی کہ جب تک پہلے مسلمان کی تعریف متعین نہ ہو ، اگلا قدم اٹھایا جا ہی نہیں سکتا۔یہ بحث بالکل لا تعلق ہو جاتی ہے کہ مرتد کی سزا کیا ہے۔پہلے مسلمان کی تعریف ہو پھر یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص اسلام کو چھوڑ بھی رہا ہے یا نہیں چھوڑ رہا۔چنانچہ بہت گہری چھان بین اور بہت تفصیلی گفت وشنید کے بعد فاضل حج جس نتیجہ پر پہنچے وہ میں انہیں کے الفاظ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔وہ لکھتے ہیں:۔یہ مسئلہ بنیادی طور پر اہم ہے کہ فلاں شخص مسلم ہے یا غیر مسلم۔اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اکثر ممتاز علماء سے یہ سوال کیا ہے کہ وہ مسلم کی تعریف