اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 5 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 5

5 کریں۔اس میں نکتہ یہ ہے کہ اگر مختلف فرقوں کے علماء احمدیوں کو کافر سمجھتے ہیں تو ان کے ذہن میں نہ صرف اس فیصلے کی وجوہ بالکل روشن ہوں گی بلکہ وہ مسلم کی تعریف بھی قلعی طور پر کر سکیں گے۔کیونکہ اگر کوئی شخص یہ دعوی کرتا ہے کہ فلاں شخص یا جماعت دائرہ اسلام سے خارج ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ دعویٰ کرنے والے کے ذہن میں اس امر کا واضح تصور موجود ہو کہ مسلم، کس کو کہتے ہیں۔تحقیقات کے اس حصے کا نتیجہ بالکل اطمینان بخش نہیں نکلا۔اور اگر ایسے سادہ معاملے کے متعلق بھی ہمارے علماء کے دماغوں میں اس قدر ژولیدگی موجود ہے تو آسانی سے تصور کیا جا سکتا ہے کہ زیادہ پیچیدہ معاملات کے متعلق ان کے اختلافات کا کیا حال ہو گا۔(مسٹر جسٹس محمد منیر و مسٹر جسٹس ایم۔آر۔کیانی، رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے تحقیقات فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء لاہور ، انصاف پریس ،صفحہ : ۲۳۱_۲۳۲) علماء کا مسلمان کی تعریف پر اختلاف پھر علماء کی طرف سے پیش کردہ متعدد تعریفوں کو نمونہ درج کرنے کے بعد لکھتے ہیں۔: ان متعدد تعریفوں کو جو علماء نے پیش کی ہیں پیش نظر رکھ کر کیا ہماری طرف سے کسی تبصرے کی ضرورت ہے؟ بجز اس کے کہ دین کے کوئی دو عالم بھی اس بنیادی امر پر متفق نہیں ہیں۔اگر ہم اپنی طرف سے مسلم کی کوئی تعریف کر دیں، جیسے ہر عالم دین نے کی ہے، اور وہ تعریف ان تعریفوں