اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 3 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 3

3 عالم اسلام کے خلاف خوفناک سازش حال ہی میں اس ضمن میں مغربی استعمار کے زیر اثر مسلمان قوموں میں بعض ایسے نظریات کو عمداً ایک منصوبے کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں یہ جنگ ملکوں ملکوں کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ ہر مسلمان ملک کے اندر ایک خانہ جنگی کی صورت اختیار کر جائے گی۔ان حربوں میں سے سب سے بڑا حر بقتل مرتد کا عقیدہ ہے اور وہ تمام اسلامی ممالک جو بالخصوص امریکہ کے زیرنگیں ہیں اور امریکہ کی حمایت علی الاعلان کرتے ہیں اور اس کی سر پرستی میں اپنے نظام حیات کو تشکیل دے رہے ہیں، ان ممالک میں یہ نظریہ بڑی شدت کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے اور اس پر وسیع پیمانے پر عمل درآمد کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔اس لئے میں نے آج ضروری سمجھا کہ قتل مرتد کے موضوع پر اسلام کی سچی حقیقی اور دائی اور انتہائی حسین تعلیم آپ کے سامنے رکھوں تا کہ جہاں تک آپ کا بس چلے اس انتہائی کر یہ اور خوفناک سازش کا اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اور اپنی اپنی حدود میں مقابلہ کریں۔