اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 27 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 27

27 اس کی انہوں نے کوئی دلیل نہیں دی۔میں آگے چل کر جب آیت پر بحث کروں گا تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح انہوں نے آیت کے مضمون سے کھلا کھلا انحراف کیا ہے۔یہ واضح رہے کہ یہ مقتولین سزا قتل دیئے جانے سے قبل ایک طرح کی تو بہ بھی کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس تو بہ نے بھی ان کو دنیا کی عقوبت سے نہیں بچایا۔۔۔۔۔۔کہا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ موسوی شریعت کا ہے امت محمدیہ کے حق میں اس سے تمسک نہیں کیا جا سکتا۔لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پہلی امتوں کو جن شرائع اور احکام کی ہدایت کی گئی ہے اور قرآن نے ان کو نقل کیا ہے وہ ہمارے حق میں بھی معتبر ہیں اور ان کی اقتداء کرنے کا امر ہم کو بھی ہے، جب تک کہ خاص طور پر ہمارے پیغمبر یا ہماری کتاب اس حکم سے ہمیں علیحدہ نہ کر دیں۔۔۔۔۔۔پس اسی قاعدہ سے بنی اسرائیل کے مرتدین کو قتل کئے جانے کے حکم میں بھی تعلیم ہم ہی مسلمانوں کو ہوگی“ ( الشہاب صفحه ۳۲ ،۳۳) مسخ حقائق یہ جو دعویٰ کیا ہے کہ قرون خالیہ کے جن احکام و شرائع کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے، جب تک قرآن کریم ان پر عمل سے کھلے طور پر منع نہ فرما دے اس وقت تک وہ ہماری شریعت کا حصہ بن جاتے ہیں، بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے۔ایک تاریخی حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔اور وہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک قرآن کریم کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی تھی ، جب تک شریعت اپنی پوری شکل میں نازل نہیں