اسلام کا وراثتی نظام — Page 51
۵۱ پاس معاملات میں یا تعلقات میں کوئی بات وصیت کے قابل ہو اسے چاہئے کہ دو راتیں گزارنے سے پہلے یعنی بہت جلد اس کے متعلق وصیت لکھ دے۔باب پنجم وراثتی اصطلاحات ذوی الفروض ذوی الفروض میت کے وہ رشتہ دار ( ورثاء ) ہیں جن کے حصے شریعت اسلامیہ نے مقرر کر دیئے ہیں۔فرض کے معنے معین اور مقرر کے ہیں فروض اس کی جمع ہے۔ذوی الفروض کے معنے ہوئے مقررہ حصوں والے یعنی ایسے وارث جن کے حصے شریعت اسلام میں مقرر شدہ ہیں۔تجهیز و تکفین کے مصارف، قرضہ اور وصیت کی ادائیگی کے بعد متوفی کا جو ترکہ بچے اس میں سے سب سے پہلے انہیں (ذوی الفروض) کو ان کے مقرر شدہ حصوں کے مطابق مال و اسباب دیا جاتا ہے۔ایسے وارث کل بارہ ہیں جن میں سے چار مردور آٹھ عورتیں ہیں۔یعنی مرد ا۔باپ دارا۔شوہر ۴۔اخیافی بھائی عورتیں : ا۔ماں ۲۔بیوی - بیٹی -۴ حقیقی بہن - علاتی بہن ۶۔اخیافی (مادری) بہن ے۔پوتی ہوتی۔دادی اور نانی عصبات عصبات سے مراد میت کے وہ رشتہ دار ہیں جو اس کے نسب میں کسی عورت کے واسطہ کے بغیر شریک ہوں اور خود بھی ذکور ہوں۔اس لحاظ سے بھتیجا متوفی کا عصبہ ہے کیونکہ