اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 30 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 30

کے ذمہ قرار دیدئے۔(۱۴) خریدنے کا ارادہ نہ ہومگر اس کی قیمت بڑھانے کے لئے بولی دینا۔(۱۵) خریدار کے سودے پر سودا کرنا۔یہ سب منع ہے۔شفعہ اگر کوئی شخص اپنی جائداد فروخت کرے تو اُس پر فرض ہے کہ وہ سب سے پہلے اس شخص کے پاس فروخت کرے جس کے ساتھ وہ ملحق ہے۔اگر وہ نہ خریدے یا قیمت کم دے۔تو پھر اسے اختیار ہے کہ کسی دوسرے شخص کے پاس فروخت کر دے۔لیکن اگر اس سے دریافت کرنے کے بغیر کسی دوسرے کے پاس فروخت کر دے تو اس کا حق ہے (جس کے ساتھ وہ جائداد حق ہے ) کہ وہ قضاء میں حق شفعہ کا دعوی کرے کہ چونکہ یہ جائداد میرے ساتھ ملحق ہے لہذا میرا حق ہے کہ یہ میرے پاس فروخت کی جائے اگر وہ فی الواقعہ اس کے ساتھ ملحق ہو اور وہ اسی قدر قیمت دے جس قدر قیمت پر وہ فروخت ہو چکی ہے تو قاضی اس کے حق میں فیصلہ دے گا اور قیمت خریدار یا صاحب جائداد (جس کے پاس بھی وہ جائداد اُس وقت ہو ) کو دلا کر جائداد اس کے حوالے کر دے گا۔لیکن اگر یہ خود [30]