اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 29 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 29

(۴) درختوں پر کچا پھل پکے ہوئے پھلوں کے بدلے فروخت کرنا۔(۵) کھیتی کا اندازہ لگا لینا کہ اس میں اس قدر غلہ ہوگا پھر اس کو اسی قدر کسی سے غلہ لے کر فروخت کرنا۔(۶) لاٹری (۷) ایسی چیز فروخت کرنا جس میں سراسر دھو کہ ہو یا فروخت کرنے والے کے قبضہ میں ہی نہ ہو۔مثلاً پانی میں مچھلیاں یا ہوا میں پرندے۔(۸) جو چیز کسی کی ملکیت میں ہی نہ ہو اس کو فروخت کرنا۔(9) وہ بیع جس میں قیمت ادا کرنے کی میعاد کا علم نہ ہو۔(۱۰) قبضہ کرنے سے قبل کسی چیز کو فروخت کرنا مثلاً ایک شخص نے کسی شخص سے پانچ سوروپے کی گندم میں سیر فی روپیہ کے حساب سے خریدی ابھی اسے اپنے پاس نہیں لایا یا اپنے قبضہ میں نہیں کیا تو اسے فروخت کرنا۔(۱۱) کسی چیز کو اس نیت سے جمع کر کے رکھ چھوڑنا کہ جب مہنگی ہوگی تو فروخت کروں گا (احتکار )۔(۱۲) کوئی شخص باہر سے کوئی چیز فروخت کرنے کے لئے لائے تو کوئی شہری اسے کہے کہ میرے پاس رکھ جاؤ جب مہنگی ہوگی تو فروخت کر دوں گا۔(۱۳) کسی کو کوئی چیز اُدھار ایک قیمت پر دینا پھر وہی چیز اس سے نقد کم قیمت پر خریدنا۔مثلاً سوروپیہ کوفروخت کر دی اور ۹۵ کوخرید لی اور پانچ روپے اس [29]