اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 31 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 31

خریدنا نہ چاہتا ہو یا قیمت کم دیتا ہو تو پھر مالک کو اختیار ہے کہ وہ جس کے پاس چاہے فروخت کرے۔اس صورت میں حق شفعہ کا دعوا ہی نہیں ہو سکتا۔مشارکت و وکالت تجارت اور زراعت ایسے کام ہیں کہ بعض دفعہ ایک اکیلا شخص ان کاموں کو نہیں کر سکتا۔اس صورت میں شریعت نے اجازت دی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسی دوسرے شخص کو ( حسب ضرورت بہت سے اشخاص بھی ہو سکتے ہیں ) اپنے کام میں شریک کرلے لیکن یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ آپس میں نہایت صفائی کے ساتھ معاملہ رکھیں۔اور ان میں سے کوئی بھی ذرہ بھر خیانت نہ کرے۔اگر ان میں سے کوئی خیانت کرے گا تو علاوہ گنہ گار ہونے کے مال میں سے برکت بھی اڑ جائے گی۔شریک ہونے سے قبل یہ ضروری ہے کہ وہ آپس میں حصہ مقرر کر لیں بغیر حصہ مقرر کرنے کے شراکت منع ہے۔شراکت کے لئے یہ ضروری نہیں کہ ہر دو مساوی سرمایہ کام پر لگائیں۔بلکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سرمایہ صرف ایک کا ہی ہومگر دوسرا صرف کام کرے۔اسی طرح شریعت نے اس بات کی بھی اجازت دی ہے کہ کوئی شخص اپنی [31]