اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 91 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 91

۴۔درس توحید (از حضرت مسیح موعود علیہ السلام) ا۔اک نہ اک دن پیش ہوگا تو فنا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے چھوڑنی ہوگی تجھے دنیائے فانی ایک دن ہر کوئی مجبور ہے حکم خدا کے سامنے مستقل رہنا ہے لازم اے بشر تجھ کو سدا رنج و غم یاس و الم فکرو بلا کے سامنے -۴ بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل گشا کے سامنے -۵ حاجتیں پوری کریں گے کیا تیری عاجز بشر کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے چاہئے تجھ کو مٹانا قلب سے نقش دُوئی! سر جھکا بس مالک ارض و سما کے سامنے ے۔چاہیئے نفرت بدی سے اور نیکی سے پیار ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا قدر کیا پتھر کی لعل بے بہا کے سامنے [91]