اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 92 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 92

حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب نائب نا ظر تعلیم و تربیت فرماتے ہیں ”مولوی محمد عنایت اللہ صاحب نے ایک سلسلہ کتب اسلام شائع کیا ہے۔یہ کتب مولوی محمد شریف صاحب مولوی فاضل کی تصنیف کردہ ہیں۔اس سے قبل ہماری جماعت میں اس نوعیت کی کتب شائع نہیں ہوئیں۔میں امید کرتا ہوں کہ یہ کتب نہ صرف بچوں کے لئے مفید ہوں گی بلکہ بڑی عمر کے لوگ بھی ان سے مستفید ہوسکیں گے۔اس سلسلہ کتب میں اسلامی مسائل کے علاوہ اسلامی تاریخ بھی شامل ہے۔اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے خصوصی مسائل بھی ساتھ ساتھ بیان کئے گئے ہیں“۔لے دیگر بزرگان کرام کی سلسلہ کتب اسلام کے متعلق شاندار آراء اسلام کی دوسری تیسری اور چوتھی کتاب میں ملاحظہ فرمائیں۔منہ [92]