اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 50 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 50

50 اُنہوں نے ہر قبیلہ میں سے ایک ایک آدمی چنا۔تا کہ سب مل کر آپ گورات کو قتل کر دیں۔اور یہ اس لئے کیا کہ اگر آپ کی قوم اس کو نا پسند کرے تو وہ سب قوموں کے اجتماع سے ڈر کر بدلہ نہ لے سکیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے پہلے سے بتا دیا تھا۔آپ اُسی رات مکہ سے نکل کر ابوبکر کو ساتھ لے کر مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے۔جہاں کے لوگوں پر اسلام کی تعلیم کا ایسا اثر ہوا کہ تھوڑے ہی عرصہ میں قریبا سب مدینہ کے لوگ اسلام لے آئے۔اور آپ کو انہوں نے اپنا بادشاہ بنالیا۔اور اس طرح وہ کونے کا پتھر جسے اُس شہر کے معماروں نے رڈ کر دیا تھا، مدینہ کی حکومت کا تاج بنا۔اس ترقی کے زمانہ میں بھی آپ نے اپنا فعل تعلیم اور وفظ ہی رکھا۔اور اپنی سادہ زندگی کو کبھی نہیں چھوڑا۔آپ کا شغل یہ تھا کہ آپ لوگوں کو خدائے واحد کی پرستش کی تعلیم دیتے۔اخلاق فاضلہ اور معاملات کے متعلق اسلامی احکام لوگوں کو سکھلاتے۔پانچ وقت نماز خود آکر مسجد میں پڑھاتے۔( مسلمانوں میں بجائے ہفتہ میں ایک مرتبہ عبادت کرنے کے پانچ دفعہ روز مسجد میں جمع ہوکر عبادت کی جاتی ہے۔جن لوگوں میں جھگڑے ہوتے آپ فیصلہ کرتے۔ضروریات قومی کی طرف توجہ کرتے۔جیسے تجارت تعلیم ، حفظانِ صحت وغیرہ۔اور پھر غرباء کے حالات معلوم کرتے اور اُن کی ضروریات کو پورا کرنے کی کو شش کرتے۔مٹی کہ جن لوگوں کے گھروں میں کوئی عود الا دینے والا نہ ہوتا