اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 51
51 اُن کے لئے سودالا دیتے۔پھر باوجود ان سب کاموں کے کبھی بچوں کے اندر قومی رُوح پیدا کرنے کے لئے اُن میں جا کر شامل ہو جاتے اور اُن کو اُن کی کھیلوں میں جوش دلاتے۔جب گھر میں داخل ہوتے تو اپنی بیویوں سے مل کر گھر کا کام کرنے لگتے۔اور جب رات ہوتی اور سب لوگ آرام سے سو جاتے۔تو آپ آدھی رات کے بعد اٹھ کر رات کی تاریکی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو جاتے۔یہاں تک کہ بعض مرتبہ کھڑے کھڑے آپ کے پاؤں شوج جاتے۔(باقی) حضرت عثمان رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تیسرے خلیفہ تھے۔آپ کے والد کا نام علمان تھا۔آپ کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابوعمر تھی۔آپ کپڑے کی تجارت فرماتے تھے۔اور کافی دولت مند تھے۔آپ بنو امیہ میں سے تھے اور کافی عزت و وجاہت رکھتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے لحاظ سے آپ کا چوتھا پانچواں نمبر ہے۔جس وقت آپ ایمان لائے اُس وقت آپ کی عمر ۳۰ سال کی تھی۔ایمان لانے کی