اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 38
38 حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کی اُمت میں چودھویں صدی میں حضرت مسیح بن مریم علیہ السلام کو بھیج دیا۔اسی طرح آنحضرت صلے اللہ وسلم کی امت میں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کو چودھویں صدی میں مسیح موعود بنا کر بھیج دیا ہے۔فَالْحَمْدُ لِلهِ عَلى ذلِكَ علیہ و حضرت محمد رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ گزشتہ سے پیوستہ ( از حضرت خلیفة المسح الثانی) چونکہ ہر نبی کے لئے عام تبلیغ کرنی ضروری ہوتی ہے۔آپ نے ایک دن ایک بلند جگہ پر کھڑے ہو کر مختلف گھرانوں کے نام لے کر بلانا شروع کیا۔چونکہ لوگ آپ پر بہت ہی اعتبار رکھتے تھے۔سب لوگ جمع ہونے شروع ہو گئے۔اور جولوگ خود نہ آسکتے تھے انہوں نے اپنے قائم مقام بھیجے تا کہ نہیں کہ آپ کیا کہتے ہیں۔جب سب آکر جمع ہوئے تو آپ نے فرمایا۔اے اہلِ مکہ ! اگر میں تم کو یہ ناممکن خبر دوں کہ مکہ کے پاس ہی ایک بڑا لشکر اترا ہو اہے جو تم پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو کیا تم میری بات مان لو گے؟ یہ بات بظاہر ناممکن تھی۔کیونکہ مکہ اہل عرب کے نز دیک ایک متبرک