اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 37 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 37

37 فرعون کو جب یہ معلوم ہو ا تو اس نے اپنی فوجوں کے ساتھ آپ کا تعاقب کیا۔جب آپ بحیرۂ فکرم پر پہنچے تو سامنے پانی تھا اور پیچھے فرعون اور اُس کا لشکر۔تب آپ کے ساتھی بہت گھبرائے۔اُس وقت آپ کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنا عصا اس پانی پر مارو۔آپ نے جب عصا مارا تو پانی دوٹکڑے ہو گیا اور آپ اپنی جماعت کو لے کر پار نکل گئے۔فرعون اور اُس کا لشکر بھی آپ کے تعاقب میں تھا۔جب وہ اُس میں سے۔گزرنے لگے تو اوپر سے پانی آگیا۔اور فرعون اور اُس کا تمام لشکر غرق ہو گیا۔فرعون نے غرق ہوتے وقت کہا۔اے خدا! جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اب ایمان لانے کا کیا فائدہ؟ تاہم میں تیری لاش کو قیامت تک رکھوں گا۔تا دنیا میں نشان رہے۔چنانچہ فرعون کی لاش آج تک اُسی طرح مصر کے عجائب گھر میں موجود ہے۔جس سے اللہ تعالیٰ کے کلام کی تصدیق ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مشیل ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے توریت عطا فرمائی تھی۔جو بنی اسرائیل کے لئے شریعت تھی۔جب بنی اسرائیل نے توریت کو بدل دیا اور گمراہ ہو گئے تو اللہ تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن شریف دے کر دنیا میں بھیج دیا۔جو قیامت تک سب دنیا کے لئے شریعت کی کتاب ہے۔