اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 10
لے۔حالانکہ سحری کھانے کا وقت نہ ہو۔تو اس روزہ کی بھی قضاء ہوگی۔کفارہ لازم نہیں آئیگا۔جس شخص کا کاروبار ہی سفر رہتا ہو وہ مسافر نہیں۔وہ رمضان میں ہی روزے رکھتے۔[3] اگر کوئی مسافر یا بیمار روزہ رکھتا ہے تو اُس کا کوئی روزہ نہیں۔اُس کو عِدے منْ أَيَّامٍ أُخَرُ کے ماتحت روزہ رکھنا ہوگا۔اعتكاف رمضان شریف کے آخری عشرہ میں مسجد میں روزہ کے ساتھ اعتکاف بیٹھنا سنت ہے۔اعتکاف استغفار اور ذکر الہی کے لئے ایک عمدہ ذریعہ ہے۔اعتکاف میں دن رات استغفار۔ذکر الہی۔تلاوت قرآن مجید اور دُعا میں مشغول رہنا چاہئے۔اور تمام لغو اور فضول باتوں سے پر ہیز کرنا چاہئے۔مکان کو چاہئے کہ وہ حتی الوسع نیک اور ضروری بات ہی کرے۔معتکف کو سوائے قضاء حاجت یا ادا ئیگی جمعہ کے مسجد سے باہر نکلنا منع ہے۔اگر باہر جاتے ہوئے اُسے کوئی مریض راستہ میں مل جائے تو اُس کی عیادت بھی چلتے ے آخری دہا کہ ہے۔اعتکاف بیٹھنے والا [10]