اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 11
چلتے کر سکتا ہے۔اعتکاف میں پردہ لٹکا لینا بہتر ہے۔ہیں " رمضان کو فجر کی نماز کے بعد معتکف اپنے اعتکاف کی جگہ میں بیٹھ جائے جو ایسی مسجد میں ہو جہاں کہ پانچ وقت نماز باجماعت پڑھی جاتی ہو۔اور جمعہ کی نماز بھی اس میں ہوتی ہو تو بہتر ہے۔اور جب عید کا چاند نظر آ جائے تب اعتکاف سے نکلنا چاہیے۔اعتکاف عمد ایا سہؤ ا دن کے وقت یا رات کے وقت جماع کرنے سے ٹوٹ جاتا ہے۔اور بغیر کسی حقیقی عذر کے مسجد سے باہر نکل جانے سے بھی اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے۔صدقة الفطر اسلام نے غرباء اور مساکین کی امداد کے لئے صدقات مقر ر کئے ہیں۔ان صدقات میں سے ایک صدقۃ الفطر بھی ہے۔صدقۃ الفطر ہر مسلمان مرد۔عورت۔غریب۔امیر۔چھوٹے۔بڑے آزاد۔غلام پر واجب ہے۔ہر شخص جو کسی کا کفیل ہے اس کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرے صدقۃ الفطر عید الفطر سے پہلے پہلے ادا کرنا ضروری ہے۔شیر خوار بچہ پر بھی صدقۃ الفطر ہے۔خواہ وہ رمضان کی آخری تاریخ کو پید اہو اہو۔[11]