اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 52 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 52

معظمہ پہنچے تو وہاں آپ نے حج ادا کیا۔اور وہاں سے بھی آپ نے حدیث کا علم حاصل کیا۔پھر آپ وہاں سے مدینہ طیبہ تشریف لے گئے۔اور وہاں بھی تحصیل علم میں ہی مشغول رہے۔وہاں سے آپ فارغ ہو کر پھر مکہ معظمہ تشریف لائے۔اور پھر حج کر کے واپس ہندوستان تشریف لے آئے۔اور اپنے وطن بھیرہ میں پہنچے۔اب آپ ایک بہت بڑے عالم اور جید علّامہ۔اور ایک خاص طبیب تھے کہ ہندوستان بھر میں آپ جیسا کوئی عالم و فاضل اور طبیب نہ تھا۔لوگوں نے آپ کی قدرشناسی کی۔اور آپ کی بہت عزت و تکریم ہونی شروع ہوئی۔اور چاروں طرف سے مریضوں نے بھیرہ کا رُخ کیا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعہ بہت سے لوگوں کو شفا بخشتا تھا۔کچھ دیر آپ بھیرہ میں رہے اور ایک رؤیا کی بناء پر جموں و کشمیر تشریف لے گئے۔وہاں آپ مہاراجہ صاحب جموں کے خاص طبیب مقرر ہو گئے۔چند سالوں کے بعد وہاں سے علیحدہ ہو کر آپ پھر بھیرہ میں تشریف لے آئے۔اور وہاں اپنے مکانات وغیرہ بنوانے شروع کئے۔ابھی مکانات بن ہی رہے تھے کہ آپ ایک کام کیلئے لاہور تشریف لائے۔اور لاہور سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ملاقات کے لئے قادیان تشریف لائے۔لیکن حضرت مسیح موعود کے حکم سے چند دن قادیان ٹھہر گئے۔لیکن پھر جب واپس جانے لگے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ منشاء معلوم کر کے کہ آپ قادیان میں ہی رہائش اختیار کر لیں۔آپ واپس نہیں گئے۔اور اپنے وطن بھیرہ [52]